صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے گورنر ہاؤس میں ملاقات

 سندھ کے لئے وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں، معیشت میں بہتری کے لئے کئے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال۔   عوام کے مسائل کے حل کے لئے ترجیحی اقدامات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور بھی ملاقات میں زیر غور آئے۔   وفاقی حکومت صوبہ کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے۔صدر مملکت ،  عوام کے مسائل کے حل کے لئے تمام سیاسی نمائندوں کی شمولیت ضروری ہے۔صدر مملکت،  وفاقی حکومت عوام کے مسائل کے خاتمہ کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔ڈاکٹر عارف علوی، عوامی فلاح و بہبود کے لئے شروع کئے گئے کئی منصوبے اس بات کا ثبوت ہیں۔صدر مملکت،  صوبہ کے عوام کی ترقی وخوشحالی وزیر اعظم کی ترجیحات میں شامل ہے۔گورنر سندھ،  صوبہ کے مسائل کا حل باہمی گفت و شنید سے نکالا جاسکتا ہے۔گورنر سندھ

اپنا تبصرہ بھیجیں