نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں ویمن ٹی ٹوئنٹی میچ کا انعقاد

دلچسپ مقابلے کے بعد فاطمہ جناح فاتح اور مسز رعنا لیاقت علی خان کرکٹ ٹیم رنر اپ قرار
کھیل نوجوانوں میں مثبت سوچ کو پروان چڑھاتے ہیں ،امتیاز علی شاہ کا اظہار خیال
کراچی  : نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں ویمن ٹی ٹوئنٹی میچ کا انعقاد کیا گیا ۔ فاطمہ جناح کرکٹ ٹیم اور مسز رعنا لیاقت علی خان کرکٹ ٹیم کے درمیان دلچسپ میچ ہوا تقریب میں وزارت کھیل و امور نوجوانان سندھ کے سیکرٹری امتیاز علی شاہ نے بطور مہمان خصوصی جبکہ عالیہ صارم برنی ان کی ٹرسٹ کے خواتین، سردار کامران لاسی، بریگیڈیئرزیبر احمد، ثاقب خان ، فرزانہ خان ، اور ڈس ایبل پرسنز و دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔فاطمہ جناح کرکٹ ٹیم کی قیادت کپتان جویریہ رؤف نے کی جبکہ کھلاڑیوں میں ارشا اسد، یورہ علیشان ، لائبہ فہیم، آصفہ (وکٹ کیپر) عارفہ حسیب، معصومہ جعفر، انوشہ ناصتی، بسمہ امجد، توبا خان، نیشا کریم، اور شمبوب شامل تھیں ،مسزرعنا لیاقت علی خان کرکٹ ٹیم کی سربراہی کپتان رمیشہ شمیم، حفصہ خالد، سبحانہ، شبانہ (وکٹ کیپر)، زرین فاطمہ، نیحا شیخ، حنا امیر، ماہم (ایل ایل ایس)،علی شاہ اشرف، ناویرا اعجاز، یسرا عامر، اور عائشہ ملک شامل تھیں ۔دونوں ٹیموں میں دلچسپ مقابلے کے بعدطمہ جناح کرکٹ ٹیم نے جیت سمیٹی جبکہ رعنا لیاقت علی کرکٹ ٹیم رنر اپ قرار پائی۔پی ڈی پی فاونڈیشن کے زیراہتمام اوروزارت کھیل و امور نوجوانان سندھ کے تعاون سے منعقدہ ٹورنامنٹ کے انتظامات ای کلپسی کمپنی نئے کئے ۔میچ کے اختتام پرکھلاڑیوں میں ٹرافیاں، نقدی ، شیلڈز م سرٹیفکیٹس اور مختلف تحائف تقسیم کئے گئے۔ تقریب میں انوشہ ناصر کوبہترین بالر،یسریٰ احتشام کو بہترین بلے باز ، رمشا شمیم کو بہترین آل راؤنڈر ،انشارہ اسد کو بہترین فیلڈر قرار دیا گیا۔اس موقع پر 1939 میں متحدہ ہندوستان اور بعدازاں پاکستانی کھلاڑی کی حیثیت سے کرکٹ کے میدان میں اپنے جوہر دکھانے والے غلام محمد کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا ۔مہمان خصوصی امتیاز علی شاہ نے اپنے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کھیل نوجوانوں میں مثبت سوچ کو پروان چڑھاتے ہیں اور زندگی کی دوڑ میں آگے بڑھنے اور مقابلہ کرنے کی لگن پیدا کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے تعاون جاری رکھے گی۔بعداازں شاندار تقریب کے اختتام پر شرکا کے لئے پرتکلف عصرانے کا اہتمام کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں