یکجہتی کشمیر کراٹے چمپئن شپ 5 فروری کو ککری گراﺅنڈ لیاری میں منعقد ہوگی

کراچی : نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کراٹے ڈو پاکستان کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر کراٹے چمپئن شپ 5 فروری 2020 ءکو جمنازیم ہال ککری گراؤنڈ لیاری کراچی منعقد ہوگی۔ جس میں لڑکیوں کے ایونٹس، انفرادی کمیتے 45, 50, 55 کلو گرام, انفرادی کاتا۔لڑکوں کے ایونٹس،انفرادی کمیتے 50, 55, 60, 67, 75کلو گرام اور انفرادی کاتا کے مقابلے شامل ہیں۔نکاپ یکجہتی کشمیر کراٹے چمپئن شپ ورلڈ کراٹے فیڈریشن کے قوانین کے تحت منعقد ہوگی جس میں نکاپ کے تمام کراٹیکا شرکت کریں گے، چمپئن شپ کے آرگنائزنگ سیکریٹری سینسی عبدالرحیم ،آرگنائزر معین ڈھیڈھی ،جبکہ حامد بختیار ،نادر احمد ،سیہد شاہ نورحسین ،سید اعظم خان،سید شاہ فیصل ،کرامت اللہ خان، لیاقت علی ،شہبازخان،ریفری ججز اور ٹیکنیکل آفیشلز ہونگے ۔

 

اپنا تبصرہ بھیجیں