پولیس مددگار 15 کی بروقت کاروائی کے پیش نظر11 ملزمان گرفتار

کراچی: پولیس ایمر جنسی15 پرگزشتہ ماہ(جنوری) میں موصول ہونے والی کالز کے پیش نظرمددگار 15 پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں سے مجموعی طور پر 11 ملزمان کو گرفتارکیا۔ گرفتار ملزمان جن میں اسٹریٹ کریمنلز،ڈکیت اور چور شامل تھے کے قبضے سے 05 پستول بمعہ راؤنڈز،مسروقہ سامان اور کیش بھی برآمد کیا گیا۔   مزید برآں گرفتار ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے بعد متعلقہ تھانوں کے حوالے کیا گیا۔  ڈی آئی جی پولیس سیکیورٹی اینڈ ایمر جنسی سروس ڈویژن مقصود احمد نے مددگار 15 کی کامیاب کاروائیوں پر پولیس پارٹیز کو شاباش دی اور مددگار 15 کو موجودہ وسائل کو بروئے کار لاتے ہو ئے اسکو مزید موثر بنانے اور جدید تقاضوں پر استوار کرنے کے احکامات صادر کئے۔    

اپنا تبصرہ بھیجیں