نالائق حکمران شہباز حکومت کی عوام کو دی جانیوالی تمام سہولیات چھین رہے ہیں، پرویز ملک

نا اہلوں کا ٹولہ ملک میں گندم بحران کے ذمہ دار کرداروں کو عوام کے سامنے نے نقاب کرے،خواجہ عمران
لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن  لاہور کے صدر محمد پرویز ملک جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نزیر اور ایڈیشنل سیکرٹری عامر خان نے کہا ہے کہ شہبازشریف نے پنجاب کے عوام کو جو سہولیات دیں سلیکٹڈ اور نااہل وزیراعظم عمران نیازی وہ تمام سہولیات عوام چھین رہے ہیں اور عوامی فلاح اور ملکی ترقی کے تمام منصوبے بند کئے جا رہے ہیں،جنوبی پنجاب صوبے کے نام پر عوام کو جھانسہ دیا گیا۔نالائقوں کا ٹولہ یہ چاہتا ہے کہ وہ ملک وقوم کا بیڑہ غرق کرتے رہیں اور کوئی نہ بولے،سیاسی انتقام پر مبنی جھوٹے مقدمات کے ذریعے ہراساں کرنے پر ہم قوم کو سچ بتانے سے باز نہیں آئیں گے، ملک میں گندم بحران  کے ذمہ دار کرداروں کو عوام کے سامنے نے نقاب کیا جائے پاکستان مسلم لیگ ن 5فروری کو کشمیروں کے سارتھ اظہار یکجہتی کے طور پر منائے گی اور مال روڈ پر ریلی نکالے گی۔ ان خیالات کا اظہارگذشتہ روزانہوں نے پارٹی آفس میں ارکان اسمبلی،رہنماؤں وکارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ارکان اسمبلی چوہدری شہباز،غزالی سلیم بٹ، میاں سلیم،جاوید اقبال، سمیر امجد اور ثمرہ نذیر سمیت دیر بھی موجودتھے۔ انہوں نے کہا کہ نا اہل نالائقوں کے ٹولے کی وجہ سے صوبے میں گندم کا بحران پیدا ہو چکا ہے،اور حکمران اس سے بے خبر ہیں عوام بھوکے مررہے ہیں،حکمران انتقام کی آگ میں جھلس رہے ہیں ثبوت اور شواہد کے بغیر محض سیاسی انتقام اور عمران نالائقی کی وجہ سے عوامی نمائندوں کی قید ناانصافی اور ظلم ہے۔#



اپنا تبصرہ بھیجیں