لاہور: حضرت بی بی پاکدامن کے عرس کے سلسلہ میں دربار کوغسل دینے کی تقریب، ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے غسل دیا

لاہور : پنجاب حکومت کی ترجمان ، چیئر پرسن قائمہ کمیٹی برائے داخلہ مسرت جمشیدچیمہ نے  بی بی پاکدامن رحمتہ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کے سلسلہ میں دربار مبارک کوغسل دیا ،عرس کی باضابطہ تقریبات آج ( اتور) سے شروع ہوں گی ۔ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کی آمدپر محکمہ اوقاف کے افسران اور دربار کے منتظمین نے ان کا استقبال کیااور انہیں عرس مبارک کی تقریبات کیلئے انتظامات اور سکیورٹی کے حوالے سے بھی آگاہ کیا ۔ مسرت جمشیدچیمہ نے بعد ازاں مزار مبارک کوغسل دیا ۔ اس موقع پرملک وقوم کی سلامتی اور پاکستان کی ترقی او رخوشحالی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں