نواز شریف نے شاہد خاقان عباسی کو درخواست ضمانت دائر کرنے کی ہدایت

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے پارٹی کے سنئیر رہنما شاہد خاقان عباسی کو درخواست ضمانت دائر کرنے کی ہدایت کردی ۔پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف نے کہا بدنام زمانہ احتساب کے خلاف توانائی ضائع کرنے کی ضرورت نہیں، سب جانتے ہیں آپ کے خلاف مقدمات من گھڑت ہیں، ضمانت کے قانونی حق کو استعمال کرنا چاہیے ۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے نواز شریف نے شاہد خاقان عباسی کو پہلے پیغام بھیجا، پھر کال کی۔