
نواب شاہ کے آمری روڈ فتوحل زرداری گاؤں کے قریب زائرین کی وین اور ٹریلر کے درمیان ٹکر ہو گئی۔
پولیس کے مطابق حادثے میں 6 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق افراد کا تعلق پنجاب سے ہے۔
حادثے میں زخمی ہونے والوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زائرین شہباز قلندر کے عرس میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔
===================
رانی پور کے قریب کوچ الٹ گئی، 10 افراد جاں بحق
قومی شاہراہ پر رانی پور کے قریب کوچ الٹ گئی، حادثے میں 10 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق 7 زخمیوں کی حالت نازک ہے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی شکار مسافر کوچ پنجاب سے سیہون جا رہی تھی۔
نواب شاہ: زائرین کی وین اور ٹریلر میں ٹکر، 6 افراد جاں بحق
اس سے قبل نواب شاہ کے آمری روڈ فتوحل زرداری گاؤں کے قریب زائرین کی وین اور ٹریلر کے درمیان ٹکر ہوئی تھی۔
پولیس کے مطابق حادثے میں 6 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے تھے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ حادثے میں جاں بحق افراد کا تعلق پنجاب سے ہے۔
====================
شرجیل میمن نے کہا کہ غیر رجسٹر گاڑیوں کی ضبطگی پیر سے فوری طور پر ہوگی۔
کراچی میں بلٹ ٹرین چلانا چاہتے ہیں: شرجیل انعام میمن
انہوں نے کہا کہ جو گاڑی رجسٹرڈ ہوگی وہی شو روم سے باہر نکلے گی جبکہ گاڑیوں کےفٹنس سرٹیفیکیٹ بھی لازمی ہیں۔
وزیرِ اطلاعات سندھ نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز سے بھی میٹنگ کی ہے، اگر کوئی بغیر لائسنس کے گاڑی چلائے گا تو اسے گرفتار کرلیا جائے گا۔
صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ کسی حادثے یا فائرنگ سے زخمی ہونے والے کسی بھی اسپتال جاسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حادثےکا شکار یا فائرنگ سے زخمی شخص کےعلاج معالجے کے اخراجات سندھ حکومت ادا کریگی۔
شرجیل میمن نے کہا کہ والدین سے درخواست ہے کہ کم عمر بچوں کو گاڑیاں نہ دیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہر میں 200 سے زائد ای وی گاڑیاں کچرا اُٹھا رہی ہیں جبکہ مسائل ہیں، شہر میں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سول ایوی ایشن نے بی آر ٹی لائن پر کام کرنے سے فی الحال روکا ہے۔






















