تھانہ حیدری کی حدود میں 10/12 سالہ (م.ع.م) سے جنسی زیادتی کا معاملہ۔

*لاڑکانہ: رپورٹ محمد عاشق پٹھان

تھانہ حیدری کی حدود میں 10/12 سالہ (م.ع.م) سے جنسی زیادتی کا معاملہ۔

24 گھنٹوں کے اندر ملوث ملزم گرفتار،مقدمہ درج۔

ایس ایس پی لاڑکانہ جناب احمد چودھری صاحب QPM,PSP کا مذکورہ واقعے پر سخت نوٹس۔

۔ ASP سٹی عبداللہ افضل صاحب سے رابطہ، متاثرہ بچے کا میڈیکل کرانے،مقدمہ درج کرنے اور ملوث ملزم کو قانون کی گرفت میں لانے کی ہدایات و احکامات جاری۔

جناب ایس ایس پی صاحب لاڑکانہ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات و احکامات کے مطابق ASP سٹی عبداللہ افضل صاحب نے بروقت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے متاثرہ بچے کا میڈیکل کروالیا ہے،جس کے لیے میڈیکو لیگل اور ایکسپرٹ میڈیکل افسر کو بنادیر ہسپتال بلا لیا گیا،جن کی زیر نگرانی میڈیکل کیا گیا۔

جناب ASP صاحب سٹی نے متاثرہ بچے کے والد سے بذات خود رابطہ کیا اور بغیر کسی تاخیر کے مذکورہ بچے کے والد محمد پیارل میر بحر کی مدعیت میں فی الفور ہسپتال کے اندر ہی FIR بک طلب کرکے مقدمہ 25/2025 بجرم 377B,376 PPC درج کرلیا گیا۔

لاڑکانہ پولیس نے ASP سٹی عبداللہ افضل صاحب کی سربراہی میں مختلف مقامات پر چھاپوں کے دوران ملزم مجاہد ولد ریاض حسین مغیری کو 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار کرلیا ہے۔

ملزم سے تفتیش سمیت مزید قانونی و ضابطے کی کاروائیاں کی جا رہی ہیں۔

واضع رہے کے تھانہ حیدری کی حدود غوثیہ و رحمانیہ مدرسے کے طالب علم (م۔ع۔م) سے زیادتی والی رپورٹ موصول ہوئی تھی، جس پر لاڑکانہ پولیس نے بلاتاخیر کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو 24 گھنٹوں کے اندر قانون کی گرفت میں لے لیا ہے۔