پاک بحریہ کے کموڈور محمد فیصل عباسی کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی 

ریئر ایڈمرل محمد فیصل عباسی نے1991 میں پاک بحریہ کی آپریشن برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ فلیگ آفیسر پاکستان نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے گریجویٹ ہیں۔ ریئر ایڈمرل محمد فیصل عباسی اپنے شاندار کرئیر کے دوران مختلف کمانڈ اور سٹاف عہدوں پر کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ آپ کی نمایاں کمانڈ تقرریوں میں کمانڈنگ آفیسر پی این ایس منصف ، پی این ایس خیبر اور پچیسویں ڈسٹرائر اسکواڈرن کی کمانڈ شامل ہیں۔ آپ کی نمایاں اسٹاف تقرریوں میںسینئر اسٹاف آفیسر (آپریشنز)، ڈائریکٹر نیول آپریشنز اور اسسٹنٹ چیف آف دی نیول اسٹاف (آپریشنز) شامل ہیں۔ آپ نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، اسلام آباد میں بطور ڈائریکٹنگ اسٹاف فرائض سرانجام دیئے ہیں۔ ایڈمرل کو کراچی میں بطور فلیگ آفیسر سی ٹریننگ کے فرائض سرانجام دینے کے لئے مقرر کیا گیا ہے۔ ریئر ایڈمرل محمد فیصل عباسی کوستارہِ امتیاز( ملٹری) سے نوازا جا چکا ہے۔