جامعہ کراچی : ایم بی بی ایس سیکنڈ، تھرڈ اور فورتھ پروفیشنل ضمنی امتحانات برائے 2019ء کے نتائج کا اعلان

جامعہ کراچی: ایم بی بی ایس سیکنڈ پروفیشنل کے امتحانات میں 05 طلبہ شریک ہوئے اور تمام طلبہ کامیاب قرارپائے۔کامیابی کا تناسب 100 فیصدرہا۔  ایم بی بی ایس تھرڈ پروفیشنل کے امتحانا ت میں 37 طلبہ شریک ہوئے،31 طلبہ کو کامیاب قراردیا گیا جبکہ 06 طلبہ ناکام قرارپائے۔  ایم بی بی ایس فوتھ پروفیشنل کے امتحانات میں 55 طلبہ شریک ہوئے،26 طلبہ کو کامیاب قراردیا گیا جبکہ 29 طلبہ ناکام قرارپائے۔ کامیابی کا تناسب 47.27 فیصدرہا۔