ملکی اور غیر ملکی محققین گرینج یونیورسٹی کی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے

کراچی : گرینج یونیورسٹی میں 20 جنوری 2020 سے 22 جنوری 2020 تک عملی تحقیق پر تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس منعقد ہوگی ۔ کانفرنس کا موضوع “عملی تحقیق ، بزنس، اکنامکس، اور منیجمنٹ ہے۔ کانفرنس میں تعلیمی ماہرین، اسکالرز، صنعت کار اور بزنسمین تحقیقی مقالے پیش کرینگے۔ تین روزہ کانفرنس ملیشیا پروفیسر ڈاکٹر راجا رسایا، متحدہ عرب امارات اور بلغاریہ کے مندوبین مقالے پیش کرینگے۔ کانفرنس کے گیسٹ آف آنر بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اختر بلوچ، ڈاکٹر اسد لارک، ڈین ہمدرد یونیورسٹی اور ڈاکٹر امام بن کھوسو، آئی بی اے ، سندھ یونیورسٹی جام شورو ہونگے ۔