سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی کی تاجر رہنماؤں عتیق میر، زاہد امین، جمیل پراچہ، کاشف صابرانی، یعقوب بالی، ارشد قم قم کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب


پریس کانفرنس
سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی کی تاجر رہنماؤں عتیق میر، زاہد امین، جمیل پراچہ، کاشف صابرانی، یعقوب بالی، ارشد قم قم کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب
اسرائیلی بربریت سے تباہ حال فلسطینی بھائیوں کی فوری امداد کیلئے غزہ کشکول مہم کے آغاز کردیا، سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی
کراچی ( ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے اسرائیلی بربریت سے تباہ حال فلسطینی بھائیوں کی فوری امداد کیلئے غزہ کشکول مہم کے آغاز کا اعلان کردیا، غزہ کشکول مہم کراچی سمیت ملک بھر میں چلائی جائے گی اور کشکول مہم میں جمع ہونے والی رقم غزہ کے مظلوم مسلمانوں کی بحالی، خوراک اور ادویات کے لئے پہنچائی جائے گی، 7اکتوبر 2023 سے جاری جنگ میں اسرائیل نے نہتے مظلوم فلسطینی عوام اور معصوم بچوں پر حملے کر کے ان کی نسل کشی کرتے قتل عام کیا فلسطین پر اسرائیلی جارحیت ایک کھلی دہشتگردی تھی جس کو روکنے کیلئے اقوام متحدہ کو انصاف کا پرچم بلند کرتے ہوئے کردار ادا کرنا چاہیے تھا لیکن اس کے برعکس اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کئی بار غزہ جنگ بندی کے حوالے سے قرارداد منظور کی مگر عمل درامد کروانے میں ناکام رہا اسرائیلی جارحیت کو روکنے کیلئے اقوام متحدہ کا کردار جانبدار تھا کیونکہ ایک طرف اقوام متحدہ نے امریکہ و یورپ کی ایماء پر مشرقی تیمور اور جنوبی سوڈان کو آزادی دلوائی کیونکہ اس میں امریکی مفاد کار فرما تھا تو دوسری طرف فلسطین و کشمیر کی آزادی کیلئے مسلمانوں کا بیش بہا خون بہنے کے باوجود یو این مکمل طور پر ناکام ہوا کیونکہ یہ مسلمانوں کی آزادی کا معاملہ تھابدقسمتی سے فلسطین و کشمیر کے مسئلے پر اقوام متحدہ نیحیلے بہانوں سے کام لیا جس کی وجہ سے فلسطین میں پچاس ہزار سے زائد شہادتیں ہوئیں اور لاکھوں گھر تباہ ہوگئے آج غزہ ملبے کا ڈھیر بنا ہوا ہے آج اس مقدس سرزمین سے صدائے بلند ہو رہی ہیں کہ ہماری زندگی کی بحالی مکانات کی تعمیر اور خوراک کی فراہمی کیلئے اسلامی ممالک اور عالمی ادارے ہماری مدد کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب میں تاجر رہنماؤں کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ان کے ہمراہ آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر، آل سندھ تاجر اتحاد کے چیئر مین زاہد امین، آل تاجران سندھ اتحاد کے چیئر مین کاشف صابرانی، سندھ تاجر اتحاد کے چیئرمین جمیل احمد پراچہ اس کے علاوہ دیگر تاجر رہنماؤں میں یعقوب بالی، محمد ارشد قم قم اور پاکستان سنی تحریک کے نائب سربراہ محمد شاہد غوری، مرکزی رہنماؤں محمد شہزاد قادری، محمد مبین قادری، مرکزی رابطہ کمیٹی رکن غلام مرتضیٰ قادری، ظہیر الحسن قادری، کراچی کے امیر محمد فرقان قادری، نائب امیر محمد فرحان قادری و دیگر موجود تھے، محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک اس موقع پر حسب روایت قدم اْٹھاتے ہوئے اسرائیلی بربریت سے تباہ حال فلسطینی بھائیوں کی فوری امداد کیلئے غزہ کشکول مہم کا آغاز کرنے کا اعلان کرتی ہے، آج کی پریس کانفرنس میں موجود کراچی کی تاجر برادری نے بھرپور شرکت کر کے اس مہم میں ہمارا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے، کراچی سمیت ملک بھر میں ہمارے ذمہ داران و کاکرکنان اسی طرز پر تاجر برادری کے تعاون سے غزہ کشکول مہم کو کامیاب بنائیں گے غزہ کے مظلوم عوام کیلئے ہماری کی گئی ہر کاوش یقینا ہمارے لئے دنیا و آخرت میں تسکین و کامیابی کا ذریعہ بنے گی، میں ملک بھر کی عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ پاکستان سنی تحریک کی غزہ کشکول مہم میں اپنا حصہ ڈال کر اس مہم کو کامیاب بنائیں، غزہ کے مظلوم مسلمانوں کو فوری اور بھرپور امداد کی اشد ضرورت ہے، اس اہم موقع پر پوری دنیا کے مسلمانوں کی اولین ذمہ داری بنتی ہے کہ غزہ کی بحالی کیلئے بڑھ چڑھ کر اپنا کردار ادا کریں یہ ہماری ایمانی ذمہ داری اور انسانیت کا تقاضہ ہے حدیث پاک میں ہے کہ نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے فرمایا محتاج اور مسکین کی پرورش کرنے کے لیے کوشش کرنے والا اللہ عزوجل کی راہ میں جہاد کرنے والے کی طرح ہے اور مزید فرمایا کہ اس کا دن روزے دار کی طرح اور رات کو قیام کرنے والے کی طرح ہے،فرمانِ مصطفےٰ ﷺہے: جوکسی مسلمان کی پریشانی دور کرے گااللہ عَزَّوَجَلَّ قیامت کی پریشانیوں میں سے اس کی ایک پریشانی دورفرمائے گا،اسلام کی اس تاریخی کامیابی کا سہرا حماس کے شہید قائدین سمیت موجودہ قیادت اور حماس کے تمام مجاہدین کے سر جاتا ہے، فلسطینی عوام اور حماس کی استقامت نے اسرائیل اور اس کے تمام اتحادیوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبورکیا، غزہ کے مجاہدین کی بہادری، جرأت اور استقامت نے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے، امت مسلمہ کے اجتماعی فرض کا قرض غزہ کی مظلوم عوام اور مجاہدین نے اپنے خون کی قربانی دے کر اتارا ہے جس پر ہم ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،دنیائے کفر کے بڑے اتحاد کے سامنے ایمان و استقامت کے ساتھ کھڑے رہ کر جہاد کرنے پر نہتے مظلوم فلسطینی عوام اور مجاہدین حماس کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں، سرزمین قبلہ اول پر قابض یہودیوں سے فلسطین کی مکمل آزادی اور حریت رہنماوں کی قیادت میں جاری اس جہاد کی مکمل کامیابی تک پاکستان سنی تحریک ہمیشہ حماس کے ساتھ کھڑی رہے گی، پاکستان سنی تحریک نے اسرائیلی بربریت اور جاحریت کے خلاف آواز حق بلند کرتے ہوئے مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا اور ان کے حق میں امریکی کونسل خانے کے باہر احتجاج کیا، پاکستان بھر میں اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ اور اسرائیل مخالف عوامی دستخطی مہم چلانے سمیت ہر سطح پر مجاہدین فلسطین کی بھرپور حمایت جاری رکھی ہے،ہم اللہ رب العزت کی بارگاہ میں پر ا?مید ہیں کہ ایک دن فلسطین کی مکمل آزادی کے بعد قبلہ اول میں فلسطینی بھائیوں کے ساتھ با جماعت نماز ادا کریں گے، جہاد غزہ میں کامیابی نے دنیا بھر میں مسلمانوں کے حوصلوں کوایک نئی جلا بخشی ہے،امید ہے کہ آزادی فلسطین کاسورج جلد طلوع ہو گا،انشاء اللہ، تاجر رہنماؤں عتیق میر، جمیل پراچہ، زاہد امین، کاشف صابرانی و دیگر تاجروں نے پاکستان سنی تحریک کی فلسطین کے عوام کیلئے کشکول مہم کے اعلان کو سہراتے ہوئے اس کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کی یقین دہانی کروائی، تاجروں کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے حصے کا کام کرتے ہوئے فلسطین کے عوام کی زندگی کی بحالی کیلئے ان کی امداد کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے، پاکستان سنی تحریک فلسطین کے عوام کی امداد کیلئے جو قدم اُٹھایا ہے وہ قابل ستائش ہے فلسطینیوں کی مدد کیلئے ہر تاجر اور پاکستان کا ہر شہری دل کھول کر غزہ کشکول مہم میں حصہ لے گا۔#