مسلم لیگ نون کے ایک بزنس مین رہنما پی ٹی وی پروگرام میں عمران خان حکومت کی تعریفوں کے پل باندھنے لگے۔۔۔۔۔

سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقاتوں کے دوران پی ٹی آئی پر سخت تنقید کرنے والے کراچی کے سرگرم بزنس مین مسلم لیگی رہنما پی ٹی وی پروگرام میں پہنچتے ہیں پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی پر تعریفوں کے پل باندھنے لگتے ہیں ۔
موصوف نہ صرف مسلم لیگ نون کے رہنما ہیں بلکہ ایک ملک کے اعزازی قونصل جنرل بھی ہیں پی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومتی پالیسیاں بہتر ہیں اور دوست ملکوں کی جانب سے مالی مدد سے معاشی صورت حال میں نمایاں بہتری آگئی ہے اور اب حالات اس لئے چھ ماہ کی نسبت بہت بہتر ہوگئے ہیں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھ رہا ہے وغیرہ وغیرہ ۔
موصوف جب مسلم لیگی دوستوں کی محفل میں آتے ہیں یا نجی ٹی وی چینلز پر جاتے ہیں تو ان کے خیالات بالکل برعکس ہوتے ہیں ۔
سیاسی حلقوں میں ایسے لوگوں کے لیے سخت الفاظ استعمال کیے جا رہے ہیں لیکن نرم سادہ الفاظ میں ایسے لوگوں کے لئے کہا جاتا ہے
گاڑی میں تولا گھڑی میں ماشہ ۔



اپنا تبصرہ بھیجیں