خاتون نیوز اینکر پروگرام کے دوران رو پڑیں

عراق میں خاتون نیوز اینکرنےپروگرام کے دوران صبراورتحمل کی بہترین مثال قائم کردی۔ عراق میں ٹی وی چینل کی میزبان خاتون اپنے پروگرام کے ساتھ ٹی وی اسکرین پر نمودارہوئی تو شدید غم اور رنج کی کیفیت میں ڈُوبی ہوئی تھی۔ عرب میڈیا کےمطابق خاتون میزبان کو پروگرام سےچندمنٹ قبل اپنے بڑے بھائی کی وفات کی خبر ملی تھی تاہم انہوں نےانتہائی رنجیدہ اورغمگیں اندازمیں پروگرام کاآغاز کیا ۔ عراقی چینل پروگرام کے دوران ہی خاتون میزبان سحرعباس نے ناظرین کو بتایا کہ اس کے رنجیدہ اور غمگین ہونے کا سبب یہ ہے کہ اسے چند لمحوں قبل ہی اپنے بڑے بھائی میجر جنرل طارق عباس جمیل کی موت کی خبر پہنچی ہے ۔ خاتون میزبان نے اس بات پر ناظرین سے معذرت بھی طلب کی کہ وہ آن ایئر ہونے کے دوران اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکی۔ رپورٹ کے مطابق بھائی کی موت کی خبر سننے کے باوجود اس نے پروگرام پیش کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا تا کہ ملک میں پیش آنے والے تازہ ترین واقعات کو ناظرین تک پہنچایا جا سکے ۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل ایک ایسا واقعہ بھارت میں بھی پیش آیا تھا۔ جس میں ایک نیوز چینل پر ایک حادثے کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر کو احساس ہوا کہ اس حادثےمیں ہلاک والا شخص ان کے شوہربھی ہیں جو کسی کام کے سلسلے میں دوسرے شہر گیا تھا۔ جب اُس کی گاڑی کی تصویراوردیگر تفصیلات سامنے آئیں تواس کی آنکھیں نم ہو گئیں تاہم اس نے بڑے حوصلے سے یہ خبر مکمل کی اور پھر خود پر سے کیمرہ ہٹتے ہی وہ زار و قطار رو پڑی تھی۔