Report Sabih Salik
سوئیڈن سے تعلق رکھنے والی ٹیبل ٹینس کی شوقین جوڑی ایمل اوہولسن اور فریڈرک نیلسن نے 13 گھنٹے، 37 منٹ اور چھ سیکنڈ طویل ٹیبل ٹینس ریلی کا مظاہرہ کرکے نیا ریکارڈ بنادیا۔
ایمل اوہولسن اور فریڈرک نیلسن ’اسپن ڈاؤ‘ کے نام سے جانے جاتے ہیں۔
طویل ترین میچ 20 جولائی 2024 کو سلائس مالمو میں کھیلا، یہ سوئیڈن کے علاقے مالمو میں ایک پنگ پانگ بار ہے۔
پچھلا ریکارڈ جو کہ جون میں برطانوی کھلاڑیوں نے قائم کیا تھا جب وہ ٹوٹا تو اسپن ڈاؤ نے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔
چار ماہ سے زیادہ کی شدید جسمانی اور ذہنی تربیت کے باعث یہ دونوں اس قابل ہوئے کہ بغیر کسی ایک سنگل بریک کے یہ دونوں مسلسل کھیلتے رہے۔




























