بھارتی حکومت اقلیتوں اور اظہار رائے کی آزادی کو تحفظ دینے میں ناکام

نئی دلی: بھارت میں عدم برداشت کے بڑھتے ہوئے واقعات نے وہاں اقلیتوں کی زندگی کو اجیرن کردیا ہے اور شدت پسند ہندوؤں نے بھارت کے سیکولر چہرے کو مسخ کردیا ہے جس پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حقوقِ انسانی کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت ملک میں اظہارِ رائے کی آزادی اور مذہبی اقلیتوں کو تحفظ دینے میں ناکام رہی ہے۔