سرجانی ٹاؤن اندھیر نگری چوپٹ راج

کراچی : کراچی سرجانی ٹاؤن خدا کی بستی کا پل حادثات کی شکل اختیار کر گیا۔ سرجانی ٹاؤن خدا کی بستی آنے اور جانے والے راستوں کی حالت کا جائزہ لیا جائے تو متعلقہ اداروں کی غفلت اور لاپرواہی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔  سرجانی ٹاؤن خدا کی بستی کے پل میں گھڑا ہوئے عرصہ گزر گیا لیکن متعلقہ اداروں کے سر پر جوں تک نہ رینگی۔ میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر میں صاف ظاہر ہے کے سرجانی ٹاؤن کی عوام متعدد مشکلات کا شکار ہے متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران کی بے حسی کی سزا سرجانی ٹاؤن کی لاچار اور بے بس عوام بھگت رہی ہے(ذمہ دار کون)؟۔  ہماری اعلیٰ حکام سے گزارش ہے کہ ان تمام مسائل کا فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے ان مسائل کو حل کیا جائے۔