
کراچی (رپورٹر)وومین ڈیولپمینٹ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام منعقدہ وومین کنوینشن میں خواتین کے سماجی ، معاشی ، معاشرتی ، اور سیاسی شمولیت کے مسائل کو اُجاگر کرنےاور اُن کے حل کے لیے اقدامات کا مطالبہ کیاگیا
خواتین کے وراثتی حقوق کے حوالے سے بنائے گئے قوانین کے نفاذ کے حوالے سے معاشرے میں آگہی مہم شروع کرنے کی ضرورت ہے- گھریلو تشدد اور جائیداد میں حصہ دینے سے انکار معاشرے میں خواتین کی ذہنی صحت کی پستی کا سبب اور ترقی کے عمل میں ایک بہت اہم رکاوٹ ہے۔ یہ بات شاہینہ شیر علی صوبائی وزیر برائے امور خواتین نے وومین ڈیولپمینٹ فاؤنڈیشن کی جانب سے رونق اسلام گرلز کالج لیاری میں وومین کنوینشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ گھریلو تشدد اور ہراسگی کے واقعات کی روک تھام میں قانون نافذ کرنے والے ادارے، پولیس فورس ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں لیکن ان اداروں میں خواتین کی کم تعداد ہونے کی وجہ سے خواتین مختلف حقوق بشمول وراثتی حقوق کے حصول میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،جو ان کے معاشی اور سماجی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں ۔ انہوں نے طالبات و شرکا کو بتایا کہ ان کے محکمے میں قائم ہیلپ لائین کے ذریعے خواتین کے قانونی مسائل کی مفت چارہ جوئی کی جاتی ہے – وومن ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن پاکستان کی چیئر پرسن صبیحہ شاہ نے پروگرام کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تنظیم 2017 سے ضلع کیماڑی میں خواتین، ، افراد باہم معذوری اور خواجہ سران کے مفادات اور ترجیحات کی نمائندگی کرتی آرہی ہے- فورم کے انعقاد کا مقصد سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے اراکین کی توجہ زندگی کے ان اہم نکات کی طرف مبذول کروائی جاسکے تاکہ معاشرے میں حق ملکیت خواتین کے بارے میں آگہی فراہم کی جائے اور زیادہ سے زیادہ خواتین کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کا حصہ بننے کی ترغیب دی جائے تاکہ سرکاری و غیر سرکاری ادارے خواتین کے مسائل کو بہتر انداز میں حل کرنے میں معاون ثابت ہوسکیں -۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے میں صنفی تشدد اور ناانصافی کے خاتمے کے لیئے ضروری ہے کہ معاشرے میں آگہی فراہم کرنے کے لیئے تمام طبقات کے ساتھ مل کر جدوجہد کی جائے- ایڈوکیٹ زینب لاشاری نے خواتین کے حق ملکیت پر شرکا کو آگہی دیتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں یہ بہت ضروری ہے کہ خواتین کو وراثت میں ملنے والی زمین کا کنٹرول اور حق ملکیت برقرار رہے اس کے لیے جائیداد کے قوانین خاص طور پر وراثتی جائیداد کی منتقلی کے خلاف مزیدقانون سازی کی ضرورت ہے – محمود ہاشم اور خواتین کے حق ملکیت پر سیر حاصل بحث کی اور ان کی حق تلفی پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی و ملکی آئین کے تحت خواتین کو اپنے حقوق تک رسائی کے لیئے جدوجہد کرنے کا پورا حق حاصل ہے اور ریاست کا یہ فرض بنتا ہے کہ خواتین کو ملکی آئین کے تحت حاصل حقوق کی ادائگی کے لیئے مؤثر اقدامات کرے تاکہ خواتین کے لیئے حق ملکیت جائیداد کے حصول میں آسانی فراہم ہوسکے- کالج پرنسپال نے تمام مہمانان گرامی و آرگنائیزرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگرام طالبات کو سیکھنے اور آگہی کے حصول کا مؤثر ذریعہ ہیں اور کہا کہ اس طرح کے سیشنز مستقل ہونے چاہیئے جس کے لیئے انہوں نے وومین ڈیولپمینٹ فاؤنڈیشن کو مستقبل میں بھی اپنے تعاون کا یقین دلایا-
===================================

Sohaib Super Store
·
اجرک سوٹ 3 پیس
سندھی کڑاھی شرٹ دوپٹہ کڑھائی کے ساتھ
3,000/- روپے ……
( 03094386375 )
WhatsApp

8 رنگ والا بلوچی کڑاھی سوٹ
قیمت 4,000 روپے
( 03094386375 )
WhatsApp

Embroidery Ladies Suit
( 3,000/- )روپے
For Order Please Contact
( 03094386375 )
WhatsApp
=====================================


بیرون ملک بہترین تعلیم کے لیے کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کریں ،ابھی رابطہ کریں
بیرون ملک بہترین تعلیم کے لیے کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کریں ،ابھی رابطہ کریں۔
تفصیلات کے مطابق ایسے نوجوان طلبا طالبات جو بیرون ملک اعلی تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند ہیں اور بہترین انٹرنیشنل یونیورسٹیز اور کالجز میں داخلہ حاصل کرنا چاہتے ہیں اور اسٹڈی ویزا یا اسٹوڈنٹ ویزے پر باہر جانا چاہتے ہیں انہیں کب کہاں کیسے داخلہ مل سکتا ہے

ان کی مطلوبہ کوالیفیکیشن کیا ہے کون سی دستاویزات درکار ہوتی ہیں مختلف یونیورسٹیز اور کالجز کی فیس کتنی ہے ادائیگی کیسے ہوتی ہے کتنے عرصے
کا کورس ہوتا ہے اور کتنے عرصے کا ویزا ملتا ہے جو اسٹوڈنٹ پاکستان سے جا کر باہر بڑھ رہے ہیں ان کے تجربات کیا ہیں جو بیرون ملک جانا چاہتے ہیں ان کو کیا تیاری کرنی چاہیے بہترین اعلی تعلیمی مواقع کہاں کہاں پر میسر ہیں پاکستانی اسٹوڈنٹس ان مواقع سے کب کیسے کہاں فائدہ اٹھا سکتے ہیں یہ اور اس طرح کے اور بہت سے سوالات کا جواب حاصل کرنے اور مستقبل کے کیریئر کی رہنمائی کے
لیے ہمارے پاکستان اور بیرون ملک موجود کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کرنے کے لیے ابھی رابطہ کریں اپنے کوائف فون نمبر اور ای میل جیوے پاکستان کے ای میل
Jeeveypakistan@yahoo.com
اور واٹس ایپ
03009253034
پر ارسال کریں ۔ کنسلٹنٹ کی ٹیم خود آپ سے رابطہ کرے گی اپنی دستیابی اور وقت کی سہولت کے حوالے سے آپ خود بتائیں ۔
=========================























