نیا سال 2020 اور ایم ڈی واٹر بورڈ اسداللہ خان سے ملازمین اور شہریوں کی توقعات

کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے روح رواں انجینئر اسداللہ خان کی قیادت میں ادارے نے گزشتہ برس مجموعی طور پر نہایت اطمینان بخش اور حوصلہ افزا کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کی وجہ سے اب یہ توقع کی جارہی ہے کہ نئے سال 2020 میں ادارے کی کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی اور ملازمین کو  ترقی اور سہولتوں کی خوشخبری ملنے کے ساتھ ساتھ شہریوں کو بھی فراہمی اور نکاسی آب کی اسکیموں اور جاری منصوبوں کے حوالے سے اچھی اچھی خبریں ملیں گی ۔سال 2020 اپنے ساتھ نئے چیلنج بھی لایا ہے جن کا مقابلہ کرنے کے لیے ادارے کی انتظامیہ اور ملازمین کو پوری لگن توجہ اور ذمہ داری سے اپنے فرائض انجام دینا ہوں گے ۔گزشتہ برس بارشوں کی وجہ سے حب ڈیم بھر گیا تھا جس سے پورے سال کا پانی ذخیرہ ہو گیا تھا یہ قدرت کا خاص کرم تھا کہ ڈیم بھر گیا اور اس کی بدولت دور افتادہ علاقوں میں پانی کی فراہمی کی صورتحال میں بہتری آئی بارشوں کے نتیجے میں شہر کے نشیبی علاقوں سے نکاسی آپ کے مسائل بھی سامنے آئے تھے اب ماضی کے بلیک اسپورٹس کی نشاندہی ہو چکی ہے لہذا آنے والے دنوں میں بہتر نتائج سامنے آنے چاہیے ۔ایم ڈی واٹر بورڈ اسداللہ خان ایک خوف خدا رکھنے والے انسان ہیں ہمدرد اور مخلص شخصیت کے مالک ہیں اس لئے ملازمین کی فلاح و بہبود کے حوالے سے اچھے اعلانات اور اقدامات متوقع ہیں ۔پچھلے سال انہوں نے اپنی ہمشیرہ کو کھو دیا وہ رضائے الہی سے وفات پا گئیں خاندان کے لیے کافی بڑا صدمہ ہے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی پورے خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور مرحوم کے درجات بلند کرے ۔گزشتہ برس ایم ڈی واٹر بورڈ اسداللہ خان نے اپنے بیٹے کی شادی کی جو خاندان کو خوشیاں نصیب ہوئی اللہ تعالی سے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی ان کے خاندان کی خوشیاں آباد رکھے سلامت رکھے ۔ایم ڈی واٹر بورڈ اسداللہ خان کی ایک اچھی بات یہ ہے کہ انہوں نے اقلیتی برادریوں کی خوشیوں میں بھی شریک ہو کر ان کو اعتماد اور خوشیاں دیں اور اقلیتی برادری کی فلاح و بہبود کے لیے نمایاں اقدامات کیے ہیں جس پر وہ قابل تعریف اور مبارکباد کے حقدار ہیں یہی وجہ ہے کہ اقلیتی برادری کے ملازمین اور ان کے اہل خانہ کی دعائیں بھی ایم ڈی واٹر بورڈ ان کے اہلخانہ اور واٹر بورڈ کی انتظامیہ کے ساتھ ہیں ۔


اپنا تبصرہ بھیجیں