کسی کو کوئی دھمکی نہیں دی، لیکن اگر کبھی بات کروں گی تو ثبوتوں کے ساتھ کروں گی۔

نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے حریم نے کہاان سے منسوب سوشل میڈیا پر پیغامات جھوٹے ہیں۔ابھی تک میں نے کسی کو کوئی دھمکی نہیں دی، لیکن اگر کبھی بات کروں گی تو ثبوتوں کے ساتھ کروں گی۔
حریم شاہ نے کہامیری پوری فیملی تحریک انصاف میں شریک ہے۔ہم کل بھی خان صاحب کے ساتھ تھے آج بھی خان صاحب کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہاپی ٹی آئی کے ورکر ہیں تو وڈیوز بھی ان ہی کے ساتھ بناتے ہیں۔معاملات کو پی ٹی آئی سے نہ جوڑا جائے۔انہوں نے کہا ان کی ویڈیوز سے کسی کو کیا فرق پڑتا ہے ان ہی لوگوں سے پوچھیں۔
واضح رہے کہ ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کی جانب سے گزشتہ کچھ روز سے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے خلاف الزامات کا سلسلہ جاری ہے۔ شیخ رشید کی نہ صرف کچھ ویڈیو ز اور ٹیلی فون کالز کی ریکارڈنگز شیئر کی گئی ہیں بلکہ ان پر براہ راست الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں۔ ایسے میں ایک اور سوشل میڈیا اسٹار بھولا ریکارڈ نے حریم شاہ کی ویڈیوز لیک کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
بھولا ریکارڈ کو 2 سال قبل اس وقت شہرت ملی تھی جب انہوں نے ایک غیر ملکی خاتون کے ساتھ اپنی ویڈیو شیئر کی تھی۔ اس ویڈیو میں بھولا ریکارڈ نے کہا تھا کہ انہوں نے غیر ملکی خاتون کے ساتھ وقت گزارنے کیلئے اپنی جائیدادیں بیچ دی ہیں، یہی وہ جملہ تھا جس کی وجہ سے بھولا ریکارڈ کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور وہ ’سوشل میڈیا سٹار‘ بن گئے۔
بھولا ریکارڈ نے حریم شاہ کی جانب سے شیخ رشید کے خلاف چلائی گئی ’مہم‘ کے بعد اپنے فیس بک پیج پر کہا ہے کہ شیخ رشید اور پی ٹی آئی کے کئی لیڈرز کے بعد ایک اور سکینڈل آنے والا ہے، حریم شاہ کا بھولا ریکارڈ کے ساتھ، کس کس کو ویڈیو چاہیے؟۔ اس پوسٹ میں بھولا ریکارڈ نے حریم شاہ کے ساتھ ایک سیلفی بھی شیئر کی ہے جس میں خاتون کو کرسی پر بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ بھولا ریکارڈ سیلفی لے رہے ہیں





اپنا تبصرہ بھیجیں