صندل خٹک، حریم شاہ نقلی ناموں سے شہرت پا رہی ہیں

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی پروپیگنڈا اور متنازع ویڈیوز وائرل کرنے والی 28 سالہ حریم شاہ کا اصل نام فضہ حسین اور اس کی 23 سالہ ساتھی دوست صندل خٹک کا اصل نام صندل شمیم ہے نجی جہاز، اہم مقامات، اہم سرکاری عمارتوں اور دفاتر تک رسائی رکھنے والی یہ دونوں لڑکیاں سوشل میڈیا پر ٹِک ٹاک بنا کر شہرت حاصل کر رہی ہیں، کچھ عرصہ قبل تک تو ان کے بارے میں مختلف چہ میگوئیاں تھیں مگر اب لگتا ہے کہ آہستہ آہستہ بلی تھیلے سے باہر آ رہی ہے اور ان کے بارے میں مختلف غیر اخلاقی ویڈیوز اور تصاویر بھی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں
ان کی شناختی دستاویزات بھی تیزی سے ادھر ادھر گردش کر رہی ہیں، غیرمعمولی شہرت پانے والی حریم شاہ کا اصل نام فضہ حسین ہے۔ 28 دسمبر کو 28 سال کی ہونے والی فضہ حسین 28 دسمبر 1991ء میں پیدا ہوئی، ان کے والد وفاق میں سرکاری ملازم بتائے جاتے ہیں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ان کے شناختی کارڈ پر مستقل پتہ ضلع مانسہرہ جبکہ موجودہ پتہ اسلام آباد کا درج ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کی ہمدرد اس جوڑی کی دوسری رکن صندل خٹک کا اصل نام صندل شمیم ہے، 23 سالہ صندل اپنی دوست فضہ حسین سے 6 سال چھوٹی ہیں۔
5 ستمبر 1996ء کو پیدا ہونے والی صندل شمیم ضلع کرک کی رہائشی ہیں جو شناختی کارڈ پر  ان کا مستقل پتہ درج ہے۔ فضہ حسین عرف حریم شاہ کے نام پر مختلف سیلولر نیٹ ورک کی 6 موبائل فون سمز رجسٹرڈ ہیں، جبکہ صندل شمیم نے اپنے نام پر 4 موبائل فون سمز لے رکھی ہیں۔report-nadeem-afzal-dogar-published-by-jang




اپنا تبصرہ بھیجیں