ایم ڈی واٹربورڈاسداللہ خان نے تعطیلات سے واپسی پر اپنے فرائض منصبی سنبھال لئے

کراچی (   )ایم ڈی واٹربورڈاسداللہ خان نے تعطیلات سے واپسی پر اپنے فرائض منصبی سنبھال لئے ہیں ، اپنے دفتر میں منعقدہ واٹربورڈافسران کے اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا واٹربورڈ کو ایک مثالی ادارہ بنانے کیلئے افسران قابل تقلید نظم ونسق اختیار کریں،وقت کی پابندی ہر صورت یقینی بنائی جائے ، وزیربلدیات سندھ وچیئرمین واٹربورڈ سید ناصر حسین شاہ واٹربورڈ کوایک مثالی اوراعلیٰ کارکردگی کا حامل شہری خدمتی ادارہ بنانا چاہتے ہیں ، ان کی ہدایات ہے کے تمام معاملات میںہرصورت میرٹ کوفوقیت دی جائے ،شہریوں کی فراہمی ونکاسی آب سے متعلق شکایات کے ازالے کیلئے دور جدید کے ذرائع استعمال کیئے جائیں ،افسران وقت پر دفتر آئیں اور اپنے ماتحت عملہ کو بھی اس کا پابند بنائیں ،ملازمین کی حاضریاں چیک کی جائیں اور شفٹوںمیں خدمات انجام دینے والے وفیلڈاسٹاف کی کارکردگی پربھی نظر رکھی جائے ،انہوںنے کہا کہ فراہمی ونکاسی آب کے پمپنگ اسٹیشنوں کا عملہ خصوصاًشعبہ ا لیکٹریکل اینڈ مکینکل کے افسران وعملہ پمپنگ اسٹیشنوں کی موٹروں پمپس ودیگر آلات کا گاہے بگاہے معائنہ یقینی بنائیںان کے رونگ وروغن کا خاص خیال رکھا جائے،الیکٹریکل پینل کی کارکردگی و استعدادکارپر کڑی نگا ہ رکھی جائے ،قبل ازیں اپنے مسائل کے حل کیلئے آنے والے شہریوں سے اپنے دفتر میں گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈی واٹربورڈ نے کہا کہ واٹربورڈشہریوں کی خدمت کو اولین فرض سمجھتا ہے، شہری بھی واٹربورڈ سے تعاون کریں ،پانی کفایت سے استعمال کریں اور واٹربورڈ کے بل وواجبات کی ادائیگی بروقت یقینی بنائیں ،انہوںنے کہا کہ جلد واٹربور ڈ شہریوں کی شکایات کے فوری خاتمہ کیلئے اہم اقدامات کررہا ہے ،واٹربورڈ کے کمپلین سینٹر پر درج کرائی جانے والی فراہمی ونکاسی آب کی شکایات کے جلد از جلد ازالے کیلئے واٹربورڈ کا عملہ عام دنوں کے علاوہ تعطیلات کے دورا ن بھی مصروف عمل رہتا ہے ۔ ہینڈآو ¿ٹ نمبر((19-30-pro/kwsb/,12-19 رضوان حیدر انفارمیشن اینڈپبلک ریلیشنز آفیسر،، کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ

اپنا تبصرہ بھیجیں