پاکستان تحریک انصاف جدہ سٹی کے زیر اہتمام قائد اعظم محمد علی کی یومِ پیدائش کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا اہتمام

پاکستان تحریک انصاف جدہ سٹی کے زیر اہتمام قائد اعظم محمد علی کی یومِ پیدائش کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت قیصر جاوید قریشی صدر جدہ سٹی نے کی. پروگرام کے مہمان خصوصی ڈپٹی سیکرٹری اورسیز پاکستانی اویس انجم اور صدر پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب عقیل آرائیں تھے پروگرام کے چیف آرگنائزر جنرل سیکرٹری جدہ سٹی لیاقت خان تھے پروگرام کی نظامت انفارمیشن سیکرٹری جدہ سٹی رضوان انور وڑائچ اور سابقہ صدر مکہ مکرمہ انجینئر ریاض شاہین آفریدی نے کی۔ اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج قائد اعظم محمد علی جناح  کی روح خو ش ہوگی کہ  پاکستان میں انکے بتائے ہوئے اصولوں پر  وزیر اعظم عمران خان کام کررہے ہیں۔ آج  وزیر اعظم کی پالیسیوں کی وجہ سے ستر سال میں پہلی دفعہ  معاشی ترقی کی طرف گامزن ہے  موجودہ حکومت نے عوام کی بہبود کیلئے کام کرنے کا اعادہ کیا ہوا ہے  اور حکومت کی پوری ٹیم  صرف عوام کی خدمت پر مامور ہے، وزیر  اعظم کی کوششوں سے  اسوقت دنیا بھر میں پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا ہے، تقریب میں ننھے بچوں نے انگریزی اور اردو میں خوبصورت تقاریر کیں، ننھی بچی نے  فیالبدی تقریر کرکے  حاضرین سے بے پناہ داد  حاصل کی،  تقریب میں لال محمد خان نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے  تحریک انصاف کے ساتھ بھر پور کا م کرنیکا  اعلان کیا۔ مقررین میں   لال محمد خان، چوہدری ظہیر احمد،اسماعیل رضا،چوہدری منیر احمد، مہر اعجاز احمد، احمد بشیر، نبیل اسماعیل، فواد خان، حمیداللہ خان، نیاز خان، حمیداللہ شامل تھے
Amir Muhammed Khan



اپنا تبصرہ بھیجیں