سعودی عرب میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے یوم قائد کی مناسبت سے تقریب

سعودی عرب میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے یوم قائد کی مناسبت سے تقریب منعقد کی گئی جس میں سینکڑوں کارکنان نے شرکت کی اور بانی پاکستان کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا
دارلحکومت ریاض میں منعقد ہونے والی تقریب میں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح جیسے لیڈر صدیوں بعد جنم لیتے ہیں قائد اعظم محمد علی جناح نے برصغیر کے مسلمانوں کی نمائندگی کی اور انہیں سیاسی جدوجہد کے نتیجے میں پاکستان جیسا ملک دیا ہم بانی پاکستان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے اس لئے ہمیں چاہئیے کہ ہم ملکر پاکستان کو قائد کا پاکستان بناہیں اور وزیراعظم عمران خان کا ساتھ دیکر دو نہیں ایک پاکستان کے وژن پر کام کریں پاکستان تحریک انصاف ریاض ریجن کے سابقہ صدر عبدالقیوم خان کا کہنا تھا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے افکار اور سوچ کو اپنا کر پاکستان کو عظیم مملکت بنایا جاسکتا ہے قائد اعظم نے دو قومی نظریہ دے کر مسلمانوں کو ایک الگ شناخت دی جسے اج مقبوضہ کشمیر کے ہندوستان نواز لوگ اور بھارت میں بسنے والے مسلمان بھی مان رہے ہیں قائد اعظم محمد علی نے جس عظیم ریاست کا خواب دیکھا تھا اسکو وزیراعظم عمران خان پورا کر رہے ہیں اور پاکستان کو دنیا بھر میں وقار دلانے کے علاوہ پاکستانی عوام کی خدمت کر رہے ہیں  تقریب سے سلمان شاہد،  شفیع خان،  اعجاز چوہدری،  طارق شہزاد، گل زیب کیانی، ڈاکٹر عبدالحکیم خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا Amir Muhammed Khan

اپنا تبصرہ بھیجیں