فردوس عاشق اعوان سندھ حکومت پر تنقید کے علاوہ بھی کوئی کام کرلیں ۔ مرتضیٰ وہاب

ترجمان سندھ حکومت اور مشیر قانون و ماحولیات بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے  فردوس عاشق اعوان کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ فردوس عاشق اعوان کراچی آئیں اور سندھ حکومت کے ترقیاتی پراجیکٹ دیکھیں ۔ مرتضیٰ وہاب،  وفاق کی عدم دلچسپی کے باوجود سندھ حکومت بہترین کام کررہی ہے۔ مرتضیٰ وہاب، جب سیاست میں ناکامی ہو تو بلاول بھٹو کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔ مرتضیٰ وہاب، سندھ کو پسماندہ رکھنے کی سازش کرنے والے ہی سندھ حکومت پر تنقید کررہے ہیں۔ مرتضیٰ وہاب، جو سر سے پیر تک کرپشن میں ڈوبے ہیں وہ کرپشن کے خلاف بات کررہے ہیں۔ مرتضیٰ وہاب، بلاول بھٹو کی سیاسی بصیرت سے سیاسی یتیم خوف کا شکار ہیں۔ مرتضیٰ وہاب، سندھ حکومت کے ترقیاتی منصوبے سلیکٹیڈ حکومت کو نظر نہیں آتے ۔ مرتضیٰ وہاب، آج بھی پیپلز پارٹی پاکستان کی ہردلعزیز سیاسی جماعت ہے۔ مرتضیٰ وہاب