ہمدرد فاﺅنڈیشن پاکستان نے حاجت مندوں میں گرم کمبل تقسیم کیے

حسب سابق ہمدرد فاﺅنڈیشن پاکستان نے اس سال بھی موسم سرما کی آمد پر غریبوں اور حاجتمندوں میں تقریباً ایک کروڑ روپے مالیت کے گرم گمبل تقسیم کیے۔ یہ کمبل کراچی، لاہور، راولپنڈی، پشاور، کوئٹہ اور آزاد کشمیر کے مختلف نواحی علاقوں میں تقسیم کیے گئے۔ ہمدرد فاﺅنڈیشن پاکستان کی صدر محترمہ سعدیہ راشد اور ڈائریکٹر جنرل فرخ امداد کی ہدایات پر اور ڈائریکٹر ایچ آر اینڈ ایڈمن سید محمد ارسلان کی سپروژن میں کارکنان ہمدرد نے یہ کمبل پوری تندہی اور ذمہ داری سے حاجتمندوں میں تقسیم کیے۔

آزاد کشمیر کے علاقے جٹلان، ساہنگ، خوخران، جھنگیاں اور دیگر علاقوں میں ڈسٹرکٹ اسسٹنٹ ہیلتھ آفیسر، آزاد کشمیر ڈاکٹر نسیم نے اور بلوچستان کے علاقے کلی شیخاں، خروٹ آباد، پشتون آباد، شالدرہ، سرکی روڈ ، نواں کلی اور دیگر علاقوں میں سابق سینیٹر اور ہمدرد فاﺅنڈیشن کی مجلس نظامہ کی رکن محترمہ روشن خورشید بھروچہ نے ہمدرد نے جانب سے کمبل تقسیم کیے۔