صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے گورنر سندھ عمران اسماعیل کی گورنر ہاﺅس میں ملاقات

ملاقات میں انسداد منشیات ،آگاہی مہم ، تعلیمی اداروں سے خاتمہ ، نوجوان نسل کومنشیات سے محفوظ رکھنے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال ، ملاقات میں انسداد منشیات کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لانے کے عزم کا اظہار ، گورنرسندھ نے سٹیزن پولیس لائژن کمیٹی (CPLC)میں انسداد منشیات کے لئے قائم کردہ سیل کے بارے میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو تفصیل سے آگاہ کیا ، صوبہ کے مختلف تعلیمی اداروں میں اینٹی نارکوٹکس فورس، پولیس اور سی پی ایل سی کے تعاون سے جاری آگاہی مہم جاری ہے ۔

گورنر سندھ ، صوبہ سے منشیات کے خاتمہ کے لئے گورنرسندھ کے اقدامات قابل ستائش ہیں ۔ صدر مملکت، تعلیمی اداروں میں منشیات کے مکمل خاتمہ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔ صدر مملکت کی ہدایت ، ملوث عناصر کے خلاف بھرپور ایکشن لینا وقت کا اہم تقاضہ ہے ۔ صدرڈاکٹر عارف علوی، نوجوان نسل کو اس موذی لعنت سے محفوط رکھنے کے لئے تسلسل سے آگاہی مہم چلانا ہوگی ۔ صدر مملکت ، والدین اپنے بچوں کو منشیات سے محفوظ رکھنے میں کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں ۔ صدرمملکت، اس سے قبل صدر مملکت اور گورنرسندھ نے اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے بھاری مقدار میں منشیات تلف کرنے کا جائزہ بھی لیا۔