خواتین چکن کی ڈشز زیادہ بناتی ہیں بچے چکن شوق سے کھاتے ہیں

پاکستانی خواتین کا کہنا ہے کہ گھر میں چکن کی ڈشز سب سے زیادہ پسند کی جاتی ہے اس لیے ہفتے میں لازمی طور پر چکن کی ڈش بنتی ہے بچے چکن کی رشتہ سب سے زیادہ شوق سے کھاتے ہیں جبکہ گھر سے باہر بھی جائیں تو بچے فاسٹ فوڈ میں چکن کی مختلف آئٹمز پسند کرتے ہیں پاکستانی خواتین کا کہنا ہے کہ گھروں میں بھی بچوں کو بون لیس چکن ڈر م سٹیک اور جگر نرس بنا کر دیے جاتے ہیں اور بچے شوق سے کھاتے ہیں بعض گھروں میں ہفتے کے سات دنوں میں پانچ دن چکن کی ڈشز بنتی ہے بعض گھروں میں چکن کے بغیر کوئی دن نہیں گزرتا چکن بریانی سب سے زیادہ کھائی جاتی ہے ۔
بعض خواتین نے ڈاکٹروں سے پوچھا ہے کہ ان کے بچے زیادہ چکن کھاتے ہیں تو کیا ان کی صحت پر آگے جاکر کوئی منفی اثر تو نہیں پڑے گا زیادہ چکن کھانے والے بچوں کو اور کیا کھلانا چاہیے ۔
ڈاکٹر اور ماہرین کا کہنا ہے کہ غذا کو ہمیشہ متوازن رکھنے کی کوشش کرنی چاہیے کسی بھی چیز کی زیادتی سے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں چکن بچے زیادہ پسند کرتے ہیں لیکن انہیں مچھلی اور بکرے کا گوشت بھی کھلانا چاہیے اس کے علاوہ سبزیاں اور پھل کا استعمال ہونا چاہیے دالیں بھی کھانی چاہیں ۔
خواتین کا کہنا ہے کہ چکن کی ڈشز بنانے کے دو فوائد ہوتے ہیں کیونکہ آجکل سب زیادہ مہنگی ہوگئی ہے وہ ایک وقت چلتی ہے اور چکن کے لئے دو وقت چل جاتی ہے ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ برائلر چکن خود اتنا نقصان دے نہیں ہے لیکن پولٹری انڈسٹری سے وابستہ بعض ناجائز منافع خوروں نے اس کے استعمال کو نعمت سے زحمت بنا دیا ہے اور اس کی فیڈ میں غلط چیزیں استعمال کر رہے ہیں جس کا نقصان ہوتا ہے ۔
ماہرین کے مطابق پاکستان میں بہت اچھی اچھی کمپنیاں چکن کے کاروبار سے وابستہ ہیں اور بہت محفوظ چکن مارکیٹ میں دستیاب ہے اور اچھے برانڈز کی وجہ سے چکن کی مانگ میں اضافہ ہو رہا ہے لیکن بعض ناجائز منافع خوروں نے غیر قانونی طور پر چکن فیڈ کو غیر محفوظ اور منافع بخش بناکر اس انڈسٹری کے لیے مسائل پیدا کئے ہیں اور لوگ شکوک و شبہات کا شکار ہوجاتے ہیں ڈاکٹروں کے پاس بھی ایسے مریض آتے ہیں جو زیادہ چکن استعمال کرنے کی وجہ سے مختلف مسائل کا شکار ہوتے ہیں اس لئے بعض اوقات ڈاکٹر بھی اپنے مریضوں کو چکن کا استعمال کرنے سے روک رہے ہیں لیکن اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں ہے کہ چکن نہیں کھانا چاہیے دیسی مرغی کا اپنا مزا اور اثر ہے لیکن برائلر مرغی بھی غذائیت میں بھرپور ہے آج امیروں کے دستر خوانوں سے لے کر غریبوں کے دسترخوانوں تک اور بڑے بڑے شاپنگ مالز اور فوڈ چینز سے لے کر چھوٹی چھوٹی ریتک چکن بریانی اور چکن کی ڈش مقبول ہے ۔بعض عناصر چکن کے خلاف بھیجا پروپیگنڈے میں مصروف ہیں لہذا ان کی باتوں پر کان نہیں کرنا چاہیے لوگوں کو چاہیے کہ اپنی غذا کو متوازن بنائیں اس میں مرغی کا استعمال بھی کریں اور سبزیاں اور دالیں بھی کھائیں ۔