اراکین سندھ اسمبلی خرم شیر زمان اور اشرف قریشی کی گورنرسندھ عمران اسماعیل سے ملاقات

ملاقات میں وفاقی فنڈنگ سے جاری ترقیاتی منصوبے ، عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے اور صوبہ کی مجموعی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال، ملاقات میں کراچی کے علاقہ رنچھوڑ لائن میں عمارت گرنے پر اظہار تشویش، متاثرہ افراد کی بحالی کے لئے ہم سب کو مل کر بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا ۔ گورنر سندھ، عوام کے جان و مال کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ گورنرسندھ، عوامی فلاح وبہبود کے اقدامات کے لئے اراکین اسمبلی قانون سازی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔ گورنرسندھ، مؤثر قانون سازی سے عوامی مسائل کے حل میں مدد مل سکتی ہے ۔ عمران اسماعیل، اراکین اسمبلی اپنے حلقوں میں عوام کو درپیش مشکلات کے خاتمہ کے لئے اپنا کردار ادا کریں ۔ گورنرسندھ