ذرا ٹھہر یے ۔ جو مرغی آپ کھاتے ہیں اسے پولٹری فارم میں کیا خوراک دی جاتی ہے کیا آپ جانتے ہیں ؟

برائلر چکن آخر ہے کیا ؟
صحت مند برائلر کی پہچان کیا ہے ؟
مرغیوں کی خوراک میں آرسینک کا استعمال کس حد تک خطرناک ہے ؟
چکن کا آئیڈیل وزن اور سائز کیا ہونا چاہیے ؟
دیسی مرغی کا چوزہ ایک سال میں مرغی بنتا ہے لیکن برائلر چوزہ صرف چھ 6 ہفتے میں مرغی کے سائز کا کیسے ہو جاتا ہے ؟
پاکستان میں برائلر کے استعمال کے حوالے سے ایک نجی ٹی وی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ مرغیوں کی ایک خاص نسل ہے دیگر مرغیوں کے مقابلے میں یہ تیزی سے بڑھتی ہے اور زیادہ گوشت دیتی ہے پاکستان میں پولٹری کی صنعت تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور ٹیکسٹائل کے بعد تیزی سے ترقی کرنے والی صنعت بن چکی ہے پاکستان میں 28 ہزار سے زیادہ پولٹری فارم بن چکے ہیں اور محتاط اندازہ ہے کہ پولٹری کی صنعت میں براہ راست 300 ارب روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کی جا چکی ہے پولٹری کی صنعت دیسی مرغی کی نسبت سستا اور پروٹین سے بھرپور گوشت فراہم کرتی ہے برائلر مرغی کی پرورش اور نگہداشت میں بھرپور توجہ کی ضرورت ہوتی ہے برائلر کو تیز افزائش خوراک میں زیادہ گوشت اور سست ہونے کی وجہ سے پہچانا جاتا ہے مصدقہ اطلاعات کے مطابق پولٹری فیڈ میں جانوروں کا خون جو مختلف مذبح خانوں سے بآسانی مل جاتا ہے شامل کیا جاتا ہے اس کے علاوہ جانوروں کی آلائشیں مردار جانوروں کا گوشت اسپیڈ میں شامل کیا جانے لگا ہے یہ سب کچھ چوری چھپے اور غیر قانونی طور پر کیا جاتا ہے قانون میں اس کی اجازت نہیں ہے اور جب پتہ چلتا ہے یا کہیں چھاپہ مارا جاتا ہے تو ایسے لوگ پکڑے جاتے ہیں یا ایسی چیزیں پائی جاتی ہیں اگر برائلر چکن کی افزائش پر نظر ڈالی جائے تو پتہ چلتا ہے کہ ایک نارمل چوزہ صرف ایک سے ڈیڑھ ماہ میں ایک مکمل مرغی بن جاتا ہے آخر ایسا کیسے ہوتا ہے بعض کا کہنا ہے کہ یہ سب کچھ اسٹرائیڈز کا کمال ہوتا ہے اس لیے یہ سوال اٹھایا جاتا ہے کہ کیا پاکستان میں پولٹری کی صنعت کی ترقی اور مرغیوں کی افزائش کے طریقے میں درست طریقوں پر عمل کیا جارہا ہے یا نہیں ۔برائلر مرغی کے خلاف باتیں کرنے والوں کا کہنا ہے کہ آئیڈیل چکن کتنے دن میں تیار ہوتا ہے اگر یہ معلومات کرلی جائے تو لوگ خود فیصلہ کریں گے کہ انہیں کیا کرنا چاہئیے کیونکہ چالیس دن میں چوزہ بڑی مشکل سے پر نکالتا ہے یہ ایک فطری عمل ہے لیکن غیر فطری طریقے سے جب چوزے کو بڑی مرغی بنایا جاتا ہے تو اسے نیوکلیئر چوزہ کہتے ہیں نیوکلیئر خوراک کھلائی جاتی ہے جو چالیس دن میں اسے بڑی مرغی کے سائز کا بنا دیتی ہے ۔جب میں پولٹری کی صنعت سے وابستہ افراد اور اس بزنس کا دفاع کرنے والے اس کے خلاف ہونے والی باتوں کو تسلیم نہیں کرتے اور انہیں صرف ایک پروپیگنڈا قرار دیتے ہیں ۔
انسانی جسم کی نشوونما کیلئے اسٹارچ آئرن پروٹین وٹامن بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں متوازن غذا ہی صحت مند جسم کے لیے ضروری ہوتی ہے ہم کیلشیم پروٹین آئرن اور وٹامنز پھلوں سبزیوں اور دالوں سے حاصل کرتے ہیں لیکن پروٹین کا ایک بہت بڑا منبع گوشت ہے پروٹین ہمارے جسم میں نشونما پٹھوں کی مضبوطی خون بڑھانے والو وڈیو کی مضبوطی میں کردار ادا کرتے ہیں پاکستان کے کروڑوں عوام گوشت کے لئے مرغی کا استعمال کرتے ہیں ۔اس کی ایک بڑی وجہ دیگر جانوروں کے مقابلے میں مرغی کا گوشت سستا ہے ۔
پولٹری صنعت سے وابستہ شخصیات اور اس بزنس میں سرگرم لوگ پولٹری فیڈ میں شامل اجزاء کا دفاع کرتے ہیں لیکن بعض میڈیا رپورٹس میں یہ دعوی کیا جاچکا ہے کہ مختلف فیڈ میلوں پر جب چھاپے مارے گئے ۔وہ اسے جانوروں کے اور آلائشوں کے اور مردہ مچھلی اور خون کے اجزا ملے اس طرح کی زیادہ شکایات پنجاب سے موصول ہوئی جہاں سے کی لائیوسٹاک تک رپورٹ ہوئی اور ان معاملات پر ایکشن لیا گیا ۔