جنگلات میں آتشزدگی : آسٹریلیا میں سال نو کی آتشبازی کا پروگرام منسوخ

جنگلات میں آتشزدگی : آسٹریلیا میں سال نو کی آتشبازی کا پروگرام منسوخآسٹریلوی حکام نے دارالحکومت کینبرا اور دوسرے مقامات پر نئے سال کے موقع پر ہونے والی آتش بازی کو منسوخ کر دیا ہے۔

جنگلاتی آگ کی وجہ سے سڈنی شہر کی تاریخی آتش بازی کی منسوخی کا بھی امکان ہے، آتش بازی کو منسوخ کرنے کی وجہ اکتوبر 2019 سے لگی جنگلاتی آگ ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ یہ آگ 30 لاکھ ایکٹر سے زائد رقبے کو جلا کر راکھ کر چکی ہے، سڈنی کے قریبی جنگلات میں ترانوے مقامات پر آگ لگی ہوئی ہے۔

مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ نئے سال پر سڈنی کی آتش بازی کو دیکھنے کے لیے دس لاکھ سیاح ہر سال وہاں پہنچتے ہیں اور اس سے ملکی خزانے کو پانچ کروڑ دس لاکھ امریکی ڈالر کا منافع ہوتا ہے۔

فائر فائٹر کمشنر شین فٹزمین کے مطابق آسٹریلیا کے جنگلا میں بھڑکنے والی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا ہے، اس وقت آتشزدگی سے پیدا شدہ بحران کے باعث صرف سڈنی میں لاکھوں شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا میں گزشتہ دنوں آگ بجھانے کے دوران 2 رضاکار ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔