آرمی چیف جنرل بپن راوت بھارت کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف نامزد

آرمی چیف جنرل بپن راوت بھارت کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف نامزدبھارتی وزارت دفاع نے بذریعہ ایگزیکٹو آرمی ایکٹ 1950 میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق بھارتی حکومت نے چیف آف ڈیفنس اسٹاف کےعہدے کے لئے زیادہ سے زیادہ عمر کی حد 65 سال رکھنے کے لئے ضوابط میں ترمیم کر دی۔جس کے ساتھ ہی آرمی چیف جنرل بپن راوت بھارت کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف نامزد ہو گئے۔جنرل بپن راوت اس وقت چیف آف آرمی اسٹاف ہیں۔
واضح رہے کہ حکومت نے حالات کا بہانہ بنا کر معاملہ نمٹایا ہے اور ملازمت سے سبکدوشی سے ایک روز قبل بھارت کا پہلا چیف آف ڈیفنس اسٹاف نامزد کیا گیا ہے جبکہ سلامتی امور کی کمیٹی نے تاریخی فیصلہ لیتے ہوئے چیف آف ڈیفنس اسٹاف کا عہدہ وجود میں لانے، ضابطے اور چارٹر کو منظوری دے دی ہے جبکہ وزیراعظم نریندرمودی کی صدارت میں ہونے والےاجلاس میں اس تجویزکو منظوری دی گئی ہے اورسی ڈی ایس کی تنخواہ تینوں افواج کے سربراہان کے برابر ہوگی۔
واضح رہے کہ بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے جنرل دلبیر سنگھ کی ریٹائرمنٹ کے بعد 31 دسمبر 2016 کو عہدے کا حلف اٹھایا تھا