ملالہ پر بننے والی بالی ووڈ فلم کب ریلیز ہوگی؟

ملالہ یوسفزئی کی زندگی پر بننے والی بالی ووڈ فلم گل مکئی اگلے ماہ 31 جنوری کو ریلیز کی جائے گی۔

بھارت کے نوجوان ہدایتکار امجد خان کی ہدایتکاری اور آنند کمار کی پروڈیوس کردہ ملالہ یوسف کی ’بائیو پک‘ گل مکئی میں بھارتی چائلڈ اسٹار ریم شیخ ملالہ کے روپ میں مرکزی کردار ادا کریں گی
ریم شیخ نے 2009 میں چائلڈ آرٹسٹ کی حیثیت سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور بھارتی ڈرامہ’یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے‘سے ان کی پہچان بنی ۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں دیویا دتہ، مکیش رشی، ابھیمنیو سنگھ اور اعجاز خان شامل ہیں۔ فلم کی عکس بندی مقبوضہ کشمیر میں کی گئی ہے
اس فلم کی خاص بات انتہا پسندی کیخلاف پاکستانی فوج اور عوام کی قربانیوں کا اعتراف کرنا ہے، فلم میں دکھایا گیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستانی معاشرہ کیسے ایک چٹان کی طرح ثابت قدم رہا اور دہشت گردی کیخلاف جنگ میں فتح حاصل کی