دبئی: راحت فتح نےسال کے آخری انٹرنیشنل شو میں دھوم مچا دی

استاد راحت فتح علی خان نے دبئی میں سال کے آخری انٹرنیشنل شو گرانڈ فنالےمیں دھوم مچا دی۔ اس موقع پر ہزاروں شائقین موسیقی نے شرکت کرکے شو کو یادگار بنادیا۔

مداح رات بھر اپنے پسندیدہ گانوں پر جھومتے رہے۔او رے پیا، جگ گھومیا، تھارے بن نہیں لاگے مارا جیا، آفریں آفریں، میرے رشک قمر، تیرے نیناں بڑے دغا باز رے اور اس جیسے بہت سے گیت فضا میں گونجتے رہے
اس صوفیانہ اور رومانٹک گیتوں سے سجی محفل کو سامعین نے بے حد سراہا۔ اس موقع پراستادِ راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ 2019ء ہمارے لیے بہت شاندار رہا
راحت فتح علی خان نے مختلف ممالک میں کامیاب شوز کیے اور آکسفورڈ یونیورسٹی سے موسیقی کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دینے پر انہیں لندن میں پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری سے نوازا گیا۔ 2019ء میں نت نئے تجربات کیے۔

موسیقی میں فیوژن پیش کیا، جسے عالمی سطح پر نوجوانوں نے بہت پسند کیا، 2019ء میں آسٹریلیا، کینیڈا، امریکا کی مختلف ریاستیں، برطانیہ، سعودی عرب اور دیگر ممالک میں شاندار لائیو کنسرٹس کیے۔

انھوں نے کہا کہ آئندہ برس 2020ء میں قوالی کنسرٹ زیادہ ہوں گے۔ ہم جب زیادہ کمرشل شوز کرتے ہیں تو اس کے بعد قوالی کا رنگ جماتے ہیں۔قوالی سدا بہار فن ہے۔کئی صدیوں سے قوالی دلوں پر راج کررہی ہے