سندھ حکومت کی جانب سے کراچی کے شہریوں کیلئے خوشخبری

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی کے شہریوں کو سندھ حکومت کی جانب سے خوشخبری دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میگا پروجیکٹس کے تحت 2019ء میں حکومت سندھ نے مزید 4 منصوبے مکمل کرلئے ہیں،   کراچی کے شہریوں کیلئے سفری مشکلات میں آسانیاں پیدا کر رہے ہیں،   سندھ حکومت نے ایک ارب 74 کروڑ 70 لاکھ روپے کی لاگت سے چار منصوبے مکمل کئے،  چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج چاروں منصوبوں کا افتتاح کریں گے،   کورنگی ڈھائی نمبر اور کورنگی پانچ نمبر پر پلوں افتتاح کرینگے،

 حیدر علی انڈرپاس اور کینٹ اسٹیشن کی اطراف کی سڑکوں کا بھی آج افتتاح ہوگا،  کورنگی ڈھائی نمبر پر 33 کروڑ روپے لاگت سے پل کو تعمیر کیا گیا ہے،   کورنگی پانچ نمبر پر 33 کروڑ چالیس لاکھ کی لاگت پل کی تعمیر ہوئی،  حیدر علی انڈر پاس کی تعمیر پر 66 کروڑ دس لاکھ روپے کی لاگت آئی،  کینٹ اسٹیشن کے اطراف میں سڑکوں کی تعمیرات پر لاگت 42 کروڑ بیس لاکھ لاگت آئی،  چاروں میگا منصوبے رواں سال 2019 میں ہی شروع کیا گیا تھا،  ان تمام چاروں منصوبوں کو ایک سال کے قلیل عرصےمیں مکمل کیا گیا،  چاروں منصوبے مکمل ہونے کے بعد ٹریفک کی روانی میں بہتری آئے گی،  کراچی کے شہری گھنٹوں کا فاصلہ اب منٹوں میں طے کرینگے۔