ٹرمپ چھٹیوں میں گالف کھیلنے لگے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج کل اپنی چھٹیاں اپنا پسندیدہ گیم گالف کھیل کر انجوائے کر رہے ہیں۔

امریکا میں ان دنوں کرسمس اور نیو ایئر کی تعطلات ہیں، سب ہی افراد اپنی چھٹیاں اور سردیاں مختلف انداز سے انجوائے کر رہے ہیں
اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی اپنے تھکا دینے والے شیڈول سے دور ہوکر گالف کورس میں ٹائم گزار رہے ہیں۔

گزشتہ روز انہوں نے ویسٹ پالم بیچ کے ٹرمپ انٹرنیشنل گالف کورس میں گالف کھیلی، وہ آج کل اپنے ہی مار الاگو ریزورٹ میں چھٹیاں گزار رہے ہیں