سندھ پبلک سروس کمیشن کے خلاف نئی سازش : محنت کرنے والے غریبوں اور محنت کشوں کے بچوں کی کامیابی سے بااثر افراد نے محاذ آرائی شروع کردی

رپورٹ شکیل نائچ
سندھ پبلک سروس کمیشن کے خلاف نئی سازش تیار کرلی گئی، نیا پروپیگنڈہ تیز کردیا گیا، محنت کرنے والے غریبوں اور محنت کشوں کے بچوں کی کامیابی سے بااثر افراد نے محاذ آرائی شروع کردی،
سندھ پبلک سروس کمیشن میں پچھلے چار سال سے پابندی سے ہر سال امتحان ہونے لگے، سالانہ امتحانات سے غریب اور متوسط طبقہ کی اولادیں آگے آنے لگی،بااثر افراد کو یہ بات پسند نہیں، سندھ پبلک سروس کمیشن کے خلاف گھناؤنی صف بندی کرلی گئی،نتائج پر بے بنیاد اعتراضات کردئیے گئے، سندھ پبلک سروس کمیشن میں اسٹیٹس کو نافذ کرنے کی سازش تیار،ہر سال امتحان کو روکنے کی کوششیں تیز، سندھ پبلک سروس کمیشن کے پانچ سالہ نتائج اور کارکردگی پچھلے ساٹھ سالہ کارکردگی سے بہتر ہوگئی، بااثر سیاستدانوں اور اعلیٰ افسران کی اولادیں پہلی مرتبہ امتحانات میں امتیازی نمبر نہ لے سکیں، امیروں کی اولادیں پیچھے اور غریبوں کے بچے آگے نکل گئے کمیشن کے نتائج پر بھونڈے اعتراضات۔