اسلام آباد: مسافروں کی مشکلات کے پیش نظر عارضی پناہ گاہیں تعمیر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مسافروں کی مشکلات کے پیش نظر عارضی پناہ گاہیں تعمیر کرنے کا فیصلہانہوں نے یہ بات وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر اسلام آباد میں قائم پناہ گاہ کے دورے کے دوران ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد محمد حمزہ سفقات بھی موجود تھے۔

پی ٹی آئی رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے دورے کے دوران ترلائی میں قائم پناہ گاہ میں بے گھر افراد کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کو جائزہ لیا اوربہم پہنچائی جانے والی خوراک کا معیارپرکھا۔ انہوں نے مقیم افراد کے ساتھ رات کا کھانا بھی کھایا۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے خون جما دینے والی سردی کے دوران پناہ گاہ میں سردی سے بچاؤ کے لیے موجود انتظامات کا جائزہ لیا اور انتظامیہ کو ضروری ہدایات بھی دیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پہلی مرتبہ حکومت معاشرے کے نچلے ترین طبقے کی بہبود کے لیے کوشاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ نہایت سرد موسم میں چھت سے محروم شہریوں کے لیے خوراک اور رہائش کی فراہمی اہم اقدام ہے۔