پناہ گاہوں کو بلا جواز تنقید کا نشانہ بنانا غریب دشمنی ہے: ڈاکٹر فردوس عاشق

پناہ گاہوں کو بلا جواز تنقید کا نشانہ بنانا غریب دشمنی ہے: ڈاکٹر فردوس عاشق وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ بے آسرا غریبوں کو چھت اور کھانا فراہم کر کے ریاست اپنی ذمہ داری پوری کر رہی ہے، انسانیت کی فلاح و خیر خواہی عمران خان کی زندگی کا نصب العین ہے ،سخت سردی سے ٹھٹھرتے بے گھر افراد کیلئے سائباں کی دستیابی وزیراعظم عمران خان کے احساس کا مظہر ہے، (ن) لیگی ترجمانوں کا پناہ گاہوں کو بلا جواز تنقید کا نشانہ بنانا غریب دشمنی ہے،انہیں چاہئے کہ سردی سے ٹھٹھرتے بے گھروں کے بجائے لندن کی آرام دہ پناہ گاہوں پر تنقید کریں، نئے پاکستان کی بنیاد احساس پر رکھی گئی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ لٹیرالیگ کی قیادت پاکستانیوں کو غریب اور بےگھر کر کےایون فیلڈ کے پرآسائش محل میں لطف اٹھا رہے ہیں،عمران خان ہمہ وقت معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کی بھلائی کے لئے اقدامات کررہے ہیں،شریفین نے صرف اپنی آل اولاد اور ذات کا سوچا،عمران خان کی جدوجہد قوم کے بچوں کےروشن مستقبل کیلئے ہے۔