بلاول بھٹو کی ایم کیوایم کو سندھ حکومت میں شمولیت کی پیشکش

بلاول بھٹو کی ایم کیوایم کو سندھ حکومت میں شمولیت کی پیشکشپیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کورنگی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے خلاف جو ظلم ہورہا ہے اس کو ہم ختم کرسکتے ہیں۔جتنی وزارتیں ایم۔کیو ایم کے پاس وفاق میں ہیں ہم ان کو سندھ میں دینے کو تیار ہیں ۔وہ عمران خا ن کی حکومت گرا کر کراچی کو بچا سکتے ہیں ۔بلاول بھٹو نے کہا کہ نیا پاکستان کی جو پالیسی چل رہی ہے اس سے صوبوں کو حق نہیں مل رہا ہے۔ میئر کراچی کی پارٹی اپنے وزیر اعظم سےالائنس توڑیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی کورنگی کے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے میگا منصوبے اہم ہیں، شہر کے مسائل کے حل میں یہ منصوبے ضروری تھے۔چاہتے ہیں ہمارے کراچی میں ترقی ہو کیونکہ کراچی میں پورے پاکستان کے لوگ بستے ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمیں وفاق سے اپنا حصہ چھیننا پڑیگا کیونکہ صوبوں کی ڈیمانڈ ز پوری نہیں کی جارہیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ وفاق بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام سے 8لاکھ لوگوں کونکال رہاہے۔وفاق سندھ کےگیس کاحق کھارہاہے ۔ ملک کے عوام مسائل میں گھرے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نجی سیکٹر کے ساتھ ملکر کام کرنا بے نظیر بھٹو کا ویژن تھا۔سندھ میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو ہم نے کامیاب بنایا اورغیر ملکی جریدوں نے سندھ حکومت کی اس پالیسی کو سراہا ہے۔بلاول بھٹو کاکہنا تھا کہ موجودہ حالات میں سندھ حکومت واحد حکومت جو کام کررہی ہے۔ہمارا کام نظر بھی آتا ہے اور دکھا بھی سکتے ہیں۔ کراچی کوفائدہ ہونےسےپورے ملک کوفائدہ ہوگا