متنازعہ شہریت بل:بھارت کا مظاہرین کی شناخت کیلئےفیس ریکوگنیشن سافٹ ویئرکااستعمال

متنازعہ شہریت بل:بھارت کا مظاہرین کی شناخت کیلئےفیس ریکوگنیشن سافٹ ویئرکااستعمالانڈین ایکسپریس کے مطابق پولیس نے متنازعہ بھارتی شہریت بل کے خلاف مظاہرین کی نشاندہی کے لیے فیس ریکوگنیشن سافٹ ویئر کا استعمال شروع کر دیا ہے ۔اس سافٹ ویئر کو 22 دسمبر کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ریلی میں پہلی بار استعمال کیا گیا تھا۔اس سافٹ ویئر کو گمشدہ اور اغوا بچوں کی تلاش کے لیے بنایا گیا تھا۔انڈین ایکسپریس کے مطابق پولیس اس سافٹ ویئر کی مدد سے مسلسل مظاہرے کرنے والوں کو پکڑ رہی ہے ۔
واضح رہے کہ اس وقت بھارت میں متنازعہ شہریت بل پر ملک گیر مظاہرے اور احتجاج ہو رہے ہیں ،جس میں اقلیتوں با الخصوص مسلمانوں کو شہریت سے محروم رکھا جا رہا ہے ۔احتجاجی مظاہروں کے دوران اب تک 25 سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، تاہم ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے قید بھی کر دیا گیا ہے