پہلا GATORADEٹرافی باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز، منیجر کوآرڈینشن محمد اخلاق نے افتتاح کردیا

پہلے دن 2میچز کے فیصلے ہوگئے پہلے میچ میں نیشنل کلب نے سول کلب کو 51-46اور دوسرے میچ میں کراچی کولٹس کلب نے داﺅکلب کو 35-31سے شکست دیدی
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن اور کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ” پہلا GATORADEٹرافی باسکٹ بال ٹورنامنٹ©”کا عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ کراچی پر شاندار آغاز ،PBLکے منیجر کوارڈینشن محمد اخلاق نے ٹورنامنٹ کا افتتاح کردیا اس موقع پر سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے نائب صدر انجینئر سید محفوظ الحق ،KBBAکے صدر غلام محمد خان ، قومی سلیکٹر عبدالناصر ،محمد یعقوب ،سندھ فٹ بال ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئر مین محمد سلیم خمیسانی ،ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن بلدیہ کورنگی محمد ارشد اور دیگر موجود تھے ۔

پہلے روز 2میچوں کے فیصلے ہوگئے پہلے میچ میں نیشنل باسکٹ بال کلب نے مد مقابل سول باسکٹ بال کلب کو 46کے مقابلے میں 51باسکٹ پوائنٹس سے شکست دیدی ،فاتح کلب کی جانب سے ہمایوں اسلم 18،حسن علی 13،فیضان شیخ نے10جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے عثمان خواجہ 24،محمد حسن اقبال 10اور ذوالفقار خان نے 10پوائنٹس اسکور کئے جبکہ دوسرے میچ میں کراچی کولٹس نے مد مقابل ڈاﺅ باسکٹ بال کلب کو 31کے مقابلے میں 35پوائنٹس سے شکست دیدی ،فاتح کلب کی جانب سے فیضان یوسف 12،حمزہ پروانی 10اور نعمان علی نے 9جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے شارق سلیمان 12،منیب چنا 11پوائنٹس کے ساتھ نمایاں کھلاڑی رہے کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض زاہد ملک ،ممتاز احمد ،عامر شریف نے انجام دیئے جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز کے فرائض طارق حسین ،حارث خان اور محمد دانیال خان تھے ۔