کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کا چیئر مین بلدیہ جنوبی اور شرقی کے چیئرمینوں سے اظہار تشکر

آرام باغ اور نشتر پارک میں باسکٹ بال کورٹ کی تزئین و آرائش 
کمشنر کراچی افتخار شالوانی ،ڈپٹی کمشنر ایسٹ احمد حسین صدیقی اور ڈپٹی کمشنر ساﺅتھ سید صلاح الدین احمد کے خصوصی کاوشوں کے بھی مشکور ہیں ۔غلام محمد خان
کراچی : کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان نے بلدیہ جنوبی اور شرقی کے چیئر مینوں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیہ جنوبی کے چیئر مین ملک محمد فیاض کی ہدایت پر عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ پر بے مثال فلڈ لائٹس کی تنصیب کی گئی ہے جبکہ جنوری کے پہلے ہفتے میں بلدیہ جنوبی کی جانب سے 2ٹوائلٹس کی تعمیر کا آغاز بھی ہوجائیگا ،غلام محمد خان نے بلدیہ شرقی کے چیئر مین معید انور کا شکریہ ادا کیا ہے کہ انہوں نے اپنے وعدے کے مطابق کھیل اور کھلاڑیوں سے محبت کا عمل ثبوت دیتے ہوئے نشتر پارک میں باسکٹ بال کورٹ کی تعمیر و مرمت اور تزئین و آرائش کے کام کا آغاز کردیا ہے انشا اللہ یہ کورٹ بلدیہ شرقی کے چیئر مین کی ذاتی خواہش اور کھلاڑیوں سے محبت کا مظہر ہوگا اور کورٹ کی تعمیر جلد ازجلد مکمل کرلیا جائیگا غلام محمد خان اعلان کیا کہ 5فروری 2020ءنشتر باسکٹ بال کورٹ پر یکجہتی کشمیر ٹرافی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائیگا ،KBBAکے صدر غلام محمد خان نے کمشنر کراچی افتخار شالوانی ،ڈپٹی کمشنر ساﺅتھ سید صلاح الدین احمد اور ڈپٹی کمشنر ایسٹ احمد حسین صدیقی کا بھی دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا ہے کہ شہر میں صحت مند سرگرمیوں کے فروغ اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کے لئے ان دونوں منصوبوں میں خصوصی دلچسپی لی ۔