وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا سندھ میں مزید دو پولیو کیس ظاہر ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار

کراچی :وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ میں مزید دو پولیو کیس ظاہر ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے پولیو کے خاتمے کیلئے بھرپور اقدامات کئے لیکن نتائج ٹھیک نہیں ملا۔ انھوں نے ہدایت کی کہ سندھ آنے والے تمام مقامات پر آنے والے خاندانوں کو پولیو کے قطرے پلائیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ پولیو کیسز زیادہ تر بلوچستان اور خیبر پختون خواہ سے آنے والے خاندانوں سے یہاں پھلتا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی گڈاپ کو خصوصی درجہ دے کر پانی اور نکاسی آب کی اسکیمز شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ صحت کو پولیو ویکسین کی خصوصی مہم شروع کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔