شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت ایک قومی سانحہ تھا، شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنی زندگی ملک میں جمہوریت کی بحالی پر نچھاور کردی، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

کراچی :وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 12ویں برسی پر پیغام میں کہا ہے کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت ایک قومی سانحہ تھا، شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنی زندگی ملک میں جمہوریت کی بحالی پر نچھاور کردی، شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے دو آمروں کے خلاف تاریخی جدوجہد کیں۔ انھوں نے کہا کہ ضیاء کے خلاف جدوجہد میں اپنا عظیم والد، بھائی اور بڑی تعداد میں کارکنوں کی قربانیاں دیکر جمہوریت بحال کی اورجنرل پرویز مشرف کے خلاف خود جان کا نذرانہ دیکر جمہوریت بحال کروائی۔ انھوں نے کہا کہ آج ملک میں جمہوریت شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی وجہ سے قائم ہے،اس جمہوریت کے پودے کو پاکستان پیپلز پارٹی اپنی جدوجہد سے ایک تناور درخت بنائے گی۔