ننھے شہزادے آرچی کی تصویر توجہ کا مرکز

شہزادہ ہیری ڈیوک آف سسیکس اور میگھن مارکل ڈچز آف سسیکس کی جانب سے جاری کئے گئے کرسمس کارڈ میں ننھے شہزادے آرچی کی معصومیت بھری تصویر سب کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ برطانوی شاہی خاندان کے ہر گھر کی جانب سے ہر سال کرسمس کے موقع پر ایک کرسمس کارڈ جاری کیا جاتا ہے جس میں خاندان کے مختلف ارکان کی اپنی فیملی کے ساتھ تصویر موجود ہوتی ہے۔

شاہی خاندان کی جانب سے جاری کی جانے والی تصاویر نہایت روایتی ہوتی ہیں جس میں تمام افراد سیدھے کھڑے ہو کر فوٹو گرافر کو فارمل پوز دیتے ہیں تاہم اس سال شہزادہ ہیری اور اُن کی اہلیہ کی جانب سے انتہائی غیر روایتی تصویر جاری کی ہے
تصویر میں شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل عام سے انداز میں پس منظر میں موجود ہیں جبکہ سامنے ان کا شیر خوار بیٹا آرچی موجود ہے