اقرا اور یاسر کا اپنی مہندی پر ڈانس

معروف اداکارہ اقراء عزیز اور اداکار یاسر حسین نے اپنی مہندی کی تقریب میں ڈانس کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی
گزشتہ روز پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ اقراء عزیز اور اداکار یاسر حسین کی مہندی کی تقریب منعقد کی گئی جس میں اقراء اور یاسر نے ڈانس کیا، دونوں کی ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ہوگئی ہے
اقراء عزیز اور یاسر حسین کی مہندی کی تقریب میں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے بھی شرکت کی، جن میں زارا نور عباس، اسد صدیقی، ایمن خان، مینال خان ، منیب بٹ، کُبریٰ خان، مومل شیخ، شہزاد شیخ ، سجل علی، احد رضا میر، عاصم اظہر، ہانیہ عامر اور دیگر فنکار شامل ہیں
واضح رہے کہ اِس سے قبل اقراء اور یاسر کی مایوں کی رسم ہوئی تھی جس کی تصاویر دونوں نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی تھیں جبکہ دونوں رواں ماہ 28 دسمبر کو شادی کے بندھن میں بندھیں گے۔