بی پی ایل: چٹوگرام چیلنجرز نے ڈھاکا پلاٹون کو 6 وکٹ سے ہرادیا

بنگلادیش پریمیئر لیگ میں چٹوگرام چیلنجرز نے ڈھاکا پلاٹون کو چھ وکٹ سے ہرادیا۔ میچ جیو سوپر سے براہ راست نشر کیا گیا۔

ڈھاکا میں کھیلے گئے میچ میں ڈھاکا پلاٹون نے پہلے کھیلتے ہوئے 9 وکٹ پر 124 رنز بنائے، مومن الحق 32 اور وہاب ریاض نے 23 رنزبنائے
شاہدآفریدی، شاداب خان اور مہدی حسن نے بغیر کھاتہ کھولے پویلین کی راہ لی۔

چٹوگرام چیلنجرز کے ریان برل اور مختارعلی نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جوابی اننگز میں چٹوگرام چیلنجرز نے ہدف 19ویں اوور میں چار وکٹ پر حاصل کرلیا، امرالقیس 54 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، چیڈیک والٹن نے 25 رنز بنائے۔

ڈھاکا پلاٹون کے وہاب ریاض نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بنگلادیش پریمیئر لیگ کے تمام میچز جیو سوپر سے براہ راست نشر کئے جارہے ہیں۔

چٹوگرام چیلنجرز کے امرالقیس کو بہترین بیٹنگ پرفارمنس پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا