گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی گورنر ہاﺅس میں ملاقات

 گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ایم کیو ایم پاکستان کے  وفد نے گورنر ہاﺅس میں ملاقات  کی، ملاقات میں   وفاقی  وزیر دفاع پرویز خٹک وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب، اور جہانگیر ترین بھی موجود تھے۔  وفد میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی خواجہ اظہار الحسن ، فیصل سبزواری، میئر کراچی وسیم اختر، ڈپٹی کنوینر کنور نوید اور رکن قومی اسیمبلی امین الحق بھی موجود تھے۔ صوبہ بالخصوص شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی گفتگو۔  وفد نے صوبہ بالخصوص شہر کراچی میں عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔  وفد نے کراچی سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کے حوالے سے پائی جانے والی تشویش سے بھی گورنر سندھ کو آگاہی فراہم کی ۔

 ملاقات میں حیدرآباد یونیورسٹی کے قیام کے عمل کو تیز کرنے کے اقدامات پر بھی زور دیا گیا۔  ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے سندھ کے لئے ایک جامع پیکیج متعارف کرانے کا بھی مطالبہ کیا۔  کے فور منصوبے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے بھرپور اقدامات شروع کردئے گئے ہیں۔گورنر سندھ۔  وفاق کی جانب سے کراچی کے لئے ترقیاتی پیکیج سے عوام کو سہولیات حاصل ہوں گی۔ گورنر سندھ۔  وزیر اعظم پاکستان سے مسلسل رابطہ میں ہوں۔ شہر کے اسٹیک ہولڈرز سے کی جانے والی مشاورت سے بھی وزیر اعظم کو آگاہ کیا جارہا ہے۔ گورنر سندھ۔  صوبہ بالخصوص شہر کے وسیع تر مفاد کے لئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ گورنر سندھ۔